الجزائر: امتحانوں میں نقل روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی


یہ اقدام 2016 میں ملک بھر میں امتحانات میں نقل کے واقعات سامنے آنے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔ 2016 کے دوران پرچے انٹرنیٹ پر امتحان سے قبل اور اس کے دوران شائع کر دیے گئے تھے۔

یہ اقدام 2016 میں ملک بھر میں امتحانات میں نقل کے واقعات سامنے آنے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔ 2016 کے دوران پرچے انٹرنیٹ پر امتحان سے قبل اور اس کے دوران شائع کر دیے گئے تھے۔

افریقی ملک الجزائر میں حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات میں نقل روکنے کے ایک انتہائی دلچسپ قدم اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے امتحانات کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہائی سکول کے ڈپلوما امتحانات کے دوران لینڈ لائن اور موبائل انٹرنیٹ دونوں کو بند کر دیا جائے گا۔

امتحانات 20 سے 25 جون تک جاری رہیں گے اور اس دوران انٹرنیٹ سروسز مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

یاد رہے کہ سنہ 2016 میں ملک بھر میں امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آئے تھے اور امتحانات کے دوران اور اس سے پہلے بھی کئی پرچے انٹرنیٹ پر آ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

’ہائی ٹیک‘ نقل کرانے والا استاد پکڑا گیا

نقل کرتے پکڑے جانے کے بعد طالبہ کی خودکشی

بہار: امتحانات میں جوتوں، جرابوں پر پابندی کیوں؟

اسی لیے گذشتہ سال حکومت نے انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ امتحانی اوقات کے دوران سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دیں تاہم سوشل میڈیا کی بندش بھی نقل روکنے میں کارگر ثابت نہ ہو سکی۔

ملک کی وزیرِ تعلیم نے مقامی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو ملک بھر میں امتحانات کے دوران بلاک کر دیا جائے گا۔

ملک کی وزیرِ تعلیم نوریا بنغابرت نے مقامی اخبار انھار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو ملک بھر میں امتحانات کے دوران بلاک کر دیا جائے گا۔

ملک کی وزیرِ تعلیم نوریا بنغابرت نے مقامی اخبار انھار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو ملک بھر میں امتحانات کے دوران بلاک کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اس طرح کے فیصلہ سے مکمل طور پر خوش نہیں ہیں مگر ممکنہ طور پر قبل از وقت امتحانی سوال نامہ کے منظر عام پر آنے پر وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے نہیں بیٹھ سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر پابندی کے علاوہ ملک کے دو ہزار کمرہ امتحان کسی بھی قسم کے برقی آلات لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور طالب علموں کو میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے جانچا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچوں کو چھاپنے والے پریسوں میں کیمرے اور موبائل فون جیمر لگائے گئے ہیں۔

الجزائر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات میں تقریباً 70 ہزار طلبہ امتحان دیں گی اور ان کے نتائج 22 جولائی کو متوقع ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp