پیر ننگے شاہ اور ایک مریدنی


پیر ننگے شاہ کے معتقدین میں مرد کم اور عورتیں زیادہ ہیں ۔ یہ پیر صاحب وجد کے عالم میں لباس اور ستر کے حوالے سے بے پرواہ ہو جاتے ہیں اور الف برہنہ حالت میں اپنے معتقدین کو نہ صرف زیارت کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ اسی برہنہ حالت میں اپنی روحانی کرامات کے ذریعے اپنے مریدوں کے مسائل بھی حل فرماتے ہیں۔

پیر ننگے شاہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جہاں پر ان کا آستانہ ہے وہاں سینکڑوں کی تعداد میں ان کے مرید ان کے پاس حاضری دینے آتے ہیں ۔ ویڈیو کے مطابق ان پیر صاحب کی ایک مریدنی جن کے لیۓ پیر صاحب قطعی نامحرم ہیں اور برہنہ حالت میں ہیں ان کو یہ پیرنی کھانا لا کر دیتی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لباس کی ضرورت سے لاپرواہ یہ پیر صاحب ساڑھے سات منٹ کی اس ویڈیو میں اپنی اس مریدنی کے سامنے انتہائی انہماک سے الٹے ہاتھ سے کھانا کھاتے رہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).