بشری بی بی اب تک سابق شوہر کا نام کیوں استعمال کرتی ہیں؟


پاکستان تحریک انصاف کے چئر پرسن عمران خان الیکشن مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ستائیس رمضان المبارک کی رات خانہ کعبہ پر عمرے کی ادائگی اور دعا کے لیۓ گۓ اور اس سفر کے لیۓ خصوصی چارٹر طیارے کا اہتمام کیا گیا۔

اس سفر میں عمراں خان اور ان کی موجودہ بیگم بشری بی بی ،علیم خان اور ان کی بیوی اور عمران خان کے دوست ذلفی بخاری اور ان کے دوست عون ان  کے ہمراہ تھے خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے کیۓ جانے والا یہ سفر انتہائی مہنگا سفر کہا جا رہا ہے ماہرین کے مطابق یہ سفر کم از کم ایک کروڑ روپےکی لاگت کا حامل ہو گا۔

خاص بات جو اس سفر میں سب کو چونکا دینے والی تھی  وہ اس جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کی لسٹ تھی جس میں عمران خان کی تیسری بیاہتا بیوی کا نام بشری خاور مانیکا درج ہے اس کے ساتھ ان کا پاسپورٹ نمبر بھی درج ہے ۔اس معاملے میں سب سے غور طلب نقطہ یہ ہے کہ بشری اپنے پرانے شوہر کا نام کس قانون کے تحت استعمال کر رہی ہیں حالانکہ ان کو طلاق ہو چکی ہے۔

عمران خان کی خانگی زندگی ہر لمحہ کسی نہ کسی اتار چڑھاؤ کی زد میں رہتی ہے وہاں یہ خبرکہ اب تک عمران خان کی بیوی نے اپنے شوہر یعنی عمران خان کے نام کا پاسپورٹ تک نہیں بنوایا ہے بہت سارے سوالیہ نشان اٹھا رہا ہے

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).