کراچی میں پارک سے لڑکی اغوا کر کے زیادتی کرنے والے تین ملزم گرفتار


کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گزشتہ روز پارک سے 20سال کی لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کے ہمراہ پارک آئی تھی کہ اس موقع پر ملزمان لڑکی کو پارک سے کار میں اغوا کر کے لے گئے تھے۔ ملزمان میں رحمان عرف کاکا اور ناصر سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی کار تحویل میں لے لی گئی ہے، تاہم اسپتال میں رات میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل نہیں ہوسکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).