ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اب ڈاکٹر نہیں رہے…


ممتاز عالم دین، اینکر پرسن، ماہر رمضان نشریات، سیاست دان اور سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اب ڈاکٹر نہیں رہے۔ انہوں نے این اے245 سے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامرلیاقت کی جانب سے جو کاغذات نامزدگی این اے 245 سے جمع کرائے گئے ہیں، ان میں تعلیم ماسٹرز ظاہر کی گئی ہے اور یہ ڈگری بھی انہوں نے 2013 میں حاصل کی۔ ان کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں۔

واضح رہے کہ اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلوانے والےعامر لیاقت کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کومختلف حلقوں نے جعلی قرار دیا تھا اور اس معاملے پر عامر لیاقت کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).