فیفا ورلڈ کپ 2018: میسی ایک بار پھر نہ چل سکے، کیا ارجنٹینا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ سکے گا؟


میسی

Anadolu Agency

جمعرات کو روس میں فیفا ورلڈ کپ میچوں میں سب سے اہم میچ ارجنٹینا کا تھا۔ کروشیا کے ساتھ میچ سے قبل ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پر شدید دباؤ تھا۔

ارجنٹینا کی ٹیم میسی کی جانب دیکھ رہی تھی اور میسی کو اپنا پہلا میچ بھلانا تھا جس میں وہ پنلٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔

میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو سیکس سے کیوں روکا جاتا ہے؟

سعودی عرب اور مراکش کا سفر ختم، ایران کا نیا ریکارڈ

مصر کا ترپ کا پتا محمد صلاح جو فِٹ نہ تھا

لیکن جمعرات کو کروشیا کے خلاف میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم کی باڈی لینگوئج ہی تبدیل تھی۔ کروشیا نے ارجنٹینا کو تین صفر سے شکست دے کر اپنے آپ کو تو اگلے راؤنڈ میں لی گئی لیکن میسی کی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے دہانے تک پہنچا گئی۔

کروشیا 1998 کے بعد پہلی بار دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل کروشیا نے 1998 میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جرمنی کو بھی تین صفر سے شکست دی تھی۔

کروشیا

ارجنٹینا پر گول کا آغاز انہی کے گول کیپر کی وجہ سے ہوا جب اس نے گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں گول کے سامنے کھڑے کروشیا کے کھلاڑی کو گیند دے دی۔

اس گول کے بعد ارجنٹینا دباؤ ہی میں رہی اور اس کا فائدہ کروشیا نے اٹھایا۔

1958 میں چیکوسلوواکیا کے خلاف چھ ایک سے شکست کے بعد ارجنٹینا کی آج کی شکست سب سے بدترین ہے۔ دوسری جانب 1974 کے بعد سے اس ورلڈ کپ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارجنٹینا اپنے پہلے دونوں میچ چجیتنے ماں ناکام رہی ہے۔

کروشیا

میسی کی پرفارمنس اس بات سے واضح ہے کہ آیس لینڈ کے خلاف میچ میں میسی نے گول کرنے کی 11 کوششیں کیں۔ لیکن کروشیا کے خلاف میچ میں ان کی پہلی کوشش میچ کے 64 ویں منٹ میں کی گئی۔

روس میں جاری ورلڈ کپ میں گول کرنے کی سب سے زیادہ کوششیں میسی نے کی ہیں یعنی 12 لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

’ڈنمارک کھلاڑی تھکے ہوئے تھے‘

فیفا ورلڈ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اس میچ کے بعد ڈنمارک کے کوچ ایج پاریڈ نے کہا کہ ان کے کھلاڑی تھکے ہوئے لگ رہے تھے۔

’جیسے جیسے میچ آگے بڑھا میں دیکھ سکتا تھا کہ کھلاڑی تھکتے جا رہے تھے۔ ہم نے متبادل کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں بھیجے تاکہ کچھ تیز کھیلا جا سکے لیکن نہیں ہو سکا۔‘

انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ گیند پر قابو نہیں رکھ سکے اور ان پر کچھ زیادہ ہی جوابی حملے ہوئے جس کے باعث کھلاڑیوں کو بہت بھاگنا پڑا۔

’ہماری توانائی اس میں بہت سرف ہوئی لیکن یہی ورلڈ کپ ہے جو بہت سخت ہوتا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا ایک اچھیٹیم ہے اور فرانس خوش قسمت تھی کہ اس نے آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا دوسری ٹیم ہو گئی ہے جس نے متواتر تین گول پنلٹی سے کیے ہیں۔ 2006 سے 2010 کے ورلڈ کپ میں گھانا پہلی ٹیم تھی جس نے متواتر تین گول پنلٹی سے کیے۔

پیرو کا سفر ختم، شائقین کی غیرموجودگی سے رونقیں ماند پڑیں گی

پیرو

فرانس نے پیرو کو ایک صفر سے شکست دے کر پیرو کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے اور خود دوسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ لیکن پیرو کے باہر نکل جانے سے ورلڈ کپ کی رونقیں کچھ ماند پڑ جائیں گی۔

فرانس کی جانب سے میچ کا واحد گول کیلیئن ماپے نے کیا۔ اس گول کے ساتھ وہ فرانس کی جانب سے کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں گول کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کی عمر 19 سال اور 183 دن ہیں۔

روس میں تقریباً 43 ہزار پیرو کے شائقین موجود ہیں جو پیرو کے ہر میچ میں اپنے منفرد سٹائل، رنگوں اور شور سے میچ کی رونق کو چار چاند لگا دیتے تھے۔

گذشتہ آٹھ ورلڈ کپ میچوں میں پیرو کوئی میچ نہیں جیت سکا جب اس کو چھ میں شکست ہوئی اور دو برابر رہے۔

فرانس اپنے آٹھ ورلڈ کپس میں سے چھ میں ناک آؤٹ راؤنڈ تک پہنچی ہے جبکہ وہ 2002 اور 2010 میں پہلے راؤنڈ ہی میں باہر ہو گئی تھی۔

پیرو نے 2018 ورلڈ کپ کے میچوں میں گول کرنے کے لیے 27 کوششیں کیں جس میں وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ ان سے زیادہ مراکش نے گول کی کوششیں کی یعنی 28 اور وہ بھی ناکام رہی۔

پیرو


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp