کورکمانڈرز کانفرنس میں کومبنگ آپریشن کی منظوری
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس۔ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دیدی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی اندورونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف نے کومبنگ آپریشن کے جامع منصوبے کی بھی منظوری دی جس کے تحت پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور سلیپر سیلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).