سوتیلے بھائی سے شادی کرنے والی خاتون کے اعترافات


’’میں نے اپنے بھائی سے شادی کی کیونکہ۔۔۔‘‘خاتون نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت بہت قریب آگئی 

رپورٹ کے مطابق ڈیبی کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی اس کے باپ ڈینی نے اسے نیویارک کے ایک بے اولاد جوڑے کو گود دے دیا تھا۔ اسی جوڑے نے اس کی پرورش کی۔ اس دوران ڈینی اور اس کی اہلیہ میں علیحدگی ہو گئی اور اس نے ایک اور خاتون سے شادی کر لی جس سے جوئی ڈینیئل پیدا ہوا۔ 2002ء میں ڈیبی اپنے حقیقی والدین کو تلاش کرتے کرتے امریکی ریاست یومنگ میں اپنے باپ ڈینی کے گھر پہنچ گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ ’’جب میں نے دورازے کی گھنٹی بجائی تو اندر سے جوئی نکلا۔ ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہمیں محبت ہو گئی۔ ایک ہفتے بعد ہماری دوسری ملاقات میرے گھر میں ہوئی اور اسی ملاقات میں ہم نے جنسی تعلق استوار کر لیا۔ اس کے بعد جوئی میرے گھر منتقل ہو گیا اور ہم اکٹھے رہنے لگے۔ گھر میں ہم میاں بیوی کی طرح رہتے اور باہر لوگوں کو بتاتے کہ ہم بہن بھائی ہیں۔ 2015ء میں ہم نے شادی کر لی۔اب میں نے اپنے رشتہ داروں کو اپنے اور جوئی کے رشتے کے متعلق سب کچھ بتا دیا ہے اور ان سب نے ہمیں بطور میاں بیوی قبول بھی کر لیا ہے۔ کچھ لوگ ہمارے رشتے کے بارے میں باتیں کرتے ہیں تاہم میں ایسے لوگوں کو جواب دیتی ہوں کہ اس سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں ہے، یہ محبت ہے اور کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہماری رگوں میں ایک ہی شخص کا خون دوڑ رہا ہے لیکن ہم ایک دوسرے سے بہت محبت بھی کرتے ہیں اور الگ نہیں رہ سکتے۔‘‘رپورٹ کے مطابق ڈیبی اور جوئی ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ’کے ویسٹ‘میں رہائش پذیر ہیں، جہاں ڈیبی کا کہنا ہے کہ وہ میاں بیوی کی طرح آزادانہ گھومتے ہیں اور نیویارک کے برعکس انہیں لوگوں کی باتیں نہیں سننی پڑتیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).