کوئٹہ میں بم دھماکے سے5 پولیس اہلکار زخمی


\"quetta\"بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم    دھماکے کے نتیجے  میں5 پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا اس وقت کیا گیا، جب پولیس اہلکار علاقے میں موبائل وین کے ذریعے گشت کر رہے تھے، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا، جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ماضی میں بھی اس علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments