کیا صنم بھٹو کی صاحبزادی نے چرچ میں شادی کی؟


سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی بہن صنم بھٹو کی صاحبزادی اور ذوالفقارعلی بھٹو کی نواسی آزادے حسین برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا کے صارفین صنم بھٹو کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اورساتھ ہی وہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی کی تصاویردیکھ کرحیرت میں بھی مبتلا ہیں کیونکہ وہ عروسی جوڑے میں بالکل بے نظیر بھٹو کی ہمشکل نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق اس شادی کیتقریب میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی ہے، آزادے حسین کے شوہر کا نام ڈینس بتایا جا رہا ہے لیکن اس کی ابھی تک تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ شادی لندن کے ایک چرچ میں انجام پائی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ویڈیومیں بلاول بھٹو بھی نظر آ رہے ہیں مگراس ویڈیو کی صداقت کے حوالے سے کوئی حتمی خبر نہیں ملی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).