مس ورلڈ پاکستان رمینا اشفاق کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کیوں ہو گئی؟


 مس ورلڈ پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی رمینا اشفاق سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

وہ حال ہی میں 25 سال کی ہوئی ہیں جس کا جشن انہوں نے اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کیساتھ منایا۔ اس موقع پر انہوں نے خوب ڈانس بھی کیا جبکہ اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے دھوم مچا رکھی ہے اور جو بھی دیکھتا ہے، آنکھیں جھپکنا بھول جاتا ہے۔

رمینا نے اپنا زیادہ تر وقت امریکہ میں گزارا ہے اور نامناسب کپڑوں میں تصاویر کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ رمینا اشفاق شاق و شوکت سے بھرپور ’مس ارتھ‘ کا حصہ بھی ہیں اور مزید بلندیوں پر جانا چاہتی ہیں جبکہ اتنی کم عمر میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ہی ان کے ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).