دنیا بھر میں آج یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے


\"journlistدنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیر اہتمام یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے۔ 3 مئی 1993 یوم صحافت منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس دن اہل صحافت اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی پریشر گروپ پر تشدد عناصر یا ریاستی دباو کے بغیر آزاد صحیح اور ذمہ دار انہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ جبکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں صحافیوں نے حقائق کی تشہیر ، خبر کے حصول اور دوران ڈیوٹی اپنے جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 110 صحافی فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے۔
شام اورعراق صحافیوں کے لیے خطرناک ترین جبکہ ایشیا میں بھارت صحافیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔ دنیا کے کئی ممالک میں آزادی صحافت پر مکمل جبکہ متعدد ممالک میں جزوی پابندی عائد رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments