مولانا طاہر القادری کا اگلے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان


پروفیسر، ڈاکٹر، علامہ طاہر القادری نے اگلے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ انتخابی عمل کو جمہوریت نہیں سمجھتا۔ ایسے انتخابات پر یقین رکھتے ہیں جس میں آئین و قانون کی بالادستی ہو۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ نظام دھاندلی زدہ اور ظلم زدہ ہے اور کرپٹ کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کچلنے والے نظام کا حصہ نہ تھی نہ ہی اس کرپٹ نظام کا حصہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے۔ عام انتخابات کے ٹکٹ کسی کو جاری نہیں کریں گے اورامیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لیں گے۔

انتخابی نظام کوصاف و شفاف بنانے کی ضرورت ہے،ہم نے اس کی عملی کو شش بھی کی لیکن ہمیں سانحہ ماڈل ٹائون پر آج تک انصاف نہیں ملا۔۔

مولانا طاہر القادری نے مزید کہا کہ تمام جرائم پیشہ افراد کو دوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پر بیٹھتے دیکھ رہا ہوں، ہم نے کرپٹ انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے 2013 میں جدوجہد شروع کی، ہماری جنگ صرف نظام کی تبدیلی اوراصلاحات کی تھی، ملک میں فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹائون کا 15 روز میں فیصلہ سنانے کا کہا تھا تاہم آج تک سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے معاملے پر انصاف کے منتظر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).