عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے بارے میں بشری بی بی کا پراسرار انکشاف


انگریزی جریدے ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ میں بنی گالہ میں موجود ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک غیرملکی خاتون صحافی بنی گالہ میں عمران خان کا انٹرویو کرنے پہنچیں۔ انٹرویو جاری تھا کہ اس دوران عمران خان کو کسی ضروری کام کے لئے وقفہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مہمان صحافی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی انہیں گھر دکھائیں گی اور اس دوران وہ اپنی مصروفیات نمٹا لیں گے۔ اس کے بعد صحافی کو گھر کے مختلف حصے دکھانے کے لیے لے جایا گیا۔

اپنی پاکیزگی کی شہرت رکھنے والی عمران خان کی اہلیہ نے صحافی کو بتایا کہ گھر کی کچھ دیواریں اس سے باتیں کرتی ہیں، ایک خالی سفید دیوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دیوار تسلسل کے ساتھ ان سے باتیں کرتی ہے اور بظاہر یہ بھی کہا کہ وہ خود بھی اس دیوار سے جوابی گفتگو کرتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).