بنی گالہ کی چھت پر کچا گوشت کس کے لئے رکھا جاتا ہے؟


انگریزی جریدے ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ میں بنی گالہ میں موجود ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک غیرملکی خاتون صحافی بنی گالہ میں عمران خان کا انٹرویو کرنے پہنچیں۔ اس دوران عمران خان کو کچھ ہنگامی مصروفیات پیش آ گئیں۔ چنانچہ غیرملکی صحافی کو وقت گزارنے کے لیے گھر کے مختلف حصوں کا بشریٰ بی بی نے دورہ کرایا۔ اس دوران خاتون صحافی نے گھر کی چھت کے ایک حصے میں بالکونی پر پڑا گوشت دیکھ لیا اور پوچھا کہ ”یہ چھت پر گوشت کیوں رکھا ہے؟“

اس پر بشریٰ بی بی نے غیرملکی خاتون صحافی کو بتایا کہ یہ گوشت ان ’جنات کے لیے ہے جو اس گھر میں رہتے ہیں‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).