سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں: ملیحہ لودھی


maleeha lodhiنیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں جب کہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا انٹرگورنمنٹ مباحثے میں خطاب میں کہنا تھا کہ ریاستوں کی خود مختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کا مقصد تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق صلب ہوتے ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اورموثربنایا جائے جب کہ نمائندگی کا تصوراحتساب کے بغیرکھوکھلا ہوگا، محدود مدت کے لئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواترانتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔


Comments

FB Login Required - comments