قومی کرکٹ ٹیم میں خرم منظور !!


علی عمران سید

\"aliدورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ کے ممکنہ 35 کھلاڑیوں کا اعلان آج (2 مئی ) کچھ دیر پہلے ہوا ہے . میرے پسندیدہ کھلاڑی انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر یہ پہلی ٹیم سلیکشن ہے .

تفصیلات بتاتے ہوے جب انضمام نے بتایا کہ دو تجربہ کار کھلاڑی صرف خراب ڈسپلن کی بنیاد پر ڈراپ کر دیے گۓ ہیں تو دل باغ باغ ہو گیا۔

یوں لگا ہماری کرکٹ کے دن پھرنے والے ہیں .

خبر کے آخر میں ان ممکنہ 35 کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست دی گئی تھی.

جب میں نے فہرست پڑھی تو نظر ایک نام پر رک گئی، اور وہ تھا :

خرم منظور!!

جی ہاں وہی خرم منظور .

خرم کی سلیکشن پر شائقین کا رد عمل بھی کچھ ایسا ہی تھا۔

اگرخبر یہ ہو کہ \” محلہ اسلام گنج میں کھانا کھانے کا مقابلہ، حصّہ لینے والوں کے نام ہیں، للو، امام دین اورخرم منظور…\”

\"khurrammanzor\"یا کوئی اشتہار کہ \” دیواریں مفت گرانے کے لیے درج ذیل نمبر پرخرم منظور سے رابطہ کریں …\”

تو چلیں بنتا بھی ہے۔۔۔

لیکن قومی کرکٹ ٹیم اور خرم منظور؟ آر یو سیریس؟

ذرا سوچئے کہ جب انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گا تو فہرست کچھ یوں ہو گی

السٹر کک، مورگن، جو روٹ، جوس بٹلر وغیرہ وغیرہ .

اور ہماری ٹیم ؟

فلاں، فلاں، فلاں، خرم منظور، فلاں، فلاں، فلاں، ….

گو بحیثیت قوم ہم کافی بحرانوں میں گھرے ہیں!

مثلا نواز شریف سا حکمران، زرداری اور عمران خان سے اپوزیشن لیڈر، بجلی گیس کی تنگی، زلزلے، گرمی، کرپشن …

لیکن خرم منظور؟ حد ہوتی ہے آخر !

\"khurram\"چلیں یہاں تک تو بات سمجھ آتی ہے کہ خرم منظور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ جہاز میں سوار ہو، انگلینڈ جائے، ہوٹل میں قیام کرے، لیکن جس دن میچ ہو تو وہ کھیلے ؟؟ اور وہ بھی کرکٹ ؟؟ اور پھر بیٹنگ ؟؟ لا حول ولا قوۃ!

انضی بھائی ! پاکستانی کرکٹ کو کافی لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے .

جوا کھیل کے، غلط حکمت عملی سے میچ ہار کے، سپاٹ فکسنگ کر کے وغیرہ، وغیرہ …

لیکن روز اول سے لیکر حالیہ ایشیا کپ اورٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک کی \”شاندار\”کار کردگی کے بعد خرم منظور کی سلیکشن ؟؟

آپ سے یہ امید نہ تھی !

آخر میں، جو حضرات یہ سوچیں کہ میں کچھ مبالغہ آرائی کا مرتکب ہو رہا ہوں، ان کے لیے عرض ہے :

بقول محسن خان، خرم منظور بتا رہے تھے کہ جب ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا تو میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ۔جیسے ہی میرا نام آیا تو میں نے حیرت سے بیگم کو دیکھا اور بیگم نے مجھے !

جو شخص اپنی سلیکشن پر خود حیران ہو تو میرا یوں خاکہ اڑانا تو قابل معافی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
5 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments