بیگم کلثوم نواز سے متعلق میں نے کچھ پوسٹ نہیں کیا: ڈاکٹر فاروق بنگش کا وڈیو بیان


لندن میں مقیم برٹش پاکستانی ڈاکٹر فاروق بنگش نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو بدنام کرنے کیلئے میرے نام اور فون نمبر سے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں ایک جعلی واٹس ایپ پوسٹ چلائی گئی ہے۔ کلثوم نواز سے متعلق میں نے کچھ پوسٹ نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلتی رہیں۔

ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک قطعی غلط کام کیلئے ان کا نام استعمال کیا گیا۔ انہوں نے ایک قطعی غلط اور بے بنیاد الزام عام کرنے کیلئے اپنا نام استعمال کرنے والے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جمعہ کو ایک میسیج وائرل ہوا تھا، جس میں ڈاکٹر بنگش کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ خود 79 ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن گئے تھے اور انہوں نے دیکھا کہ کلثوم نواز اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اس پوسٹ کی چھان بین کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک، جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں، ہارلے اسٹریٹ پر نہیں بلکہ ویمائوتھ اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اس پوسٹ میں میان نواز شریف اور ان کے اہل خانی پر ذاتی اور سیاسی الزامات عائد کئے گئے تھے اور لاکھوں افراد تک اسے پہنچایا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).