اگر الیکٹیبلز کو ساتھ رکھنا مجبوری ہے تو دھرنے کیوں دیئے؟ طاہر القادری


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکٹیبلز مجبوری ہیں تو تبدیلی کے دعوے کس لیے کیے گئے؟ دھرنے کیوں دیئے گئے اور عوام کو سڑکوں پر کیوں ذلیل کیا گیا؟ سب سیاست دان ایک جیسے ہیں۔ ساری سیاسی جماعتوں نے مل کر عام انتخابات کے لیے ایسا نظام بنایا ہے کہ پھر وہی چور، ڈاکو، لیٹرے اور جرائم پیشہ افراد اسمبلیوں میں نظر آئیں گے ۔ ایسے نظام حکومت سے بحران بڑھیں گے اور ادارے کمزور ہوں گے۔

پاکستان عوامی تحریک عام انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی۔ کرپشن جہاز پر سوار ہے اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کر رہا ہے ۔ احتساب کا شور بہت مچایا گیا مگر اب تک کسی کو سزا نہیں سنائی گئی۔ عام انتخابات کے لیے کوالیفائی کرنے والوں پر 800 ارب کی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔ جن 2700 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں ان پر قتل، کرپشن، بھتہ خوری، منی لانڈرنگ، قرض خوری، ریپ، انسانی سمگلنگ اور دیگر سنگین الزامات ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں شریف برادران کوکلین چٹ دینے والے پولیس افسر الیکشن کے لیے لاہور میں تعینات کردیئے گئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).