پولیس نے چھاپہ مار کر ایک فلیٹ سے 33 حاملہ خواتین پکڑ لیں: یہ بچے دراصل کس کے تھے؟


کمبوڈیا کے دارالحکومت پنام پین میں گزشتہ دنوں پولیس نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر اس میں موجود 33 حاملہ خواتین کو گرفتار کر لیا۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان تمام خواتین کے پیٹ میں موجود بچے چینی جوڑوں کے تھے جو خود بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے چنانچہ انہوں نے ان خواتین کو پیسے دے کر ’متبادل ماں ‘ (سروگیٹ) بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس فلیٹ میں ایک کلینک بنایا گیا تھا جس میں آپریشن تھیٹر بھی موجود تھا جہاں ان کے آپریشن کر کے ان کے پیٹ میں چینی جوڑوں کے بچے رکھے گئے تاکہ وہ انہیں جنم دے سکیں۔ یہ کلینک ایک چینی منیجر چلا رہا تھا۔ چھاپے میں اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پنام پین کے اینٹی ٹریفکنگ آفس کے ڈائریکٹر کیو تھیا کا کہنا تھا کہ ”چینی منیجر نے چار کمبوڈین خواتین کو بھرتی کر رکھا تھا جو دیگر خواتین کو سروگیٹ بننے پر رضامند کرکے کلینک لاتی تھیں۔ ان پانچوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تاہم حاملہ خواتین کے خلاف فی الحال مقدمات درج نہیں کیے جا سکتے۔ ان حاملہ خواتین کو فی کس 10ہزار ڈالر (تقریباً 10 لاکھ روپے) دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔“

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).