شوہروں کے بےوفائی میں ملوث ہونے کی اہم ترین نشانیاں


’اگر آپ کا ہمسفر رات کو موبائل فون آف کر کے سوتا ہے تو یہ انتہائی پریشانی کی بات ہے کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی شرمناک راز بے نقاب کردیا

برطانوی فلم کمپنی eOneکے ماہرین کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں شامل 44فیصد لوگوں نے کہا کہ ’جن لوگوں کو رات گئے میسجز اور کالز آنے لگیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ شریک حیات سے بے وفائی کر رہے ہیں۔‘ 43 فیصد نے ’کام کے بہانے دیر تک گھر سے باہر رہنے‘ اور 41 فیصد نے’ہمہ وقت فون اپنے پاس رکھنے‘ کی عادت کو بے وفائی کی علامت بتایا۔ان کے علاوہ شوہر کا ایسے دوستوں سے ملاقات کے بہانے باہر جانا جنہیں بیوی نہ جانتی ہو، کاروباری دورے معمول سے زیادہ ہوجانا، فون کا سائیلنٹ رکھنا، پیغامات کو آرکائیو میں رکھنا تاکہ وہ خفیہ رہیں، غیرمتوقع بینک ٹرانزیکشنز کرنا، لائف سٹائل، کپڑوں ، جوتوں اور پرفیوم وغیرہ کے انتخاب میں اچانک تبدیلی،ایک سے زائد سوشل میڈیا اکاﺅنٹس رکھنا، ہمہ وقت تھکے ہونے کی شکایت کرنا اور بیوی کو غیرمتوقع طور پر زیادہ تحائف دینے شروع کر دینا، وہ علامات ہیں کہ جن مردوں میں ہوں ان کی بیویوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).