بشری انصاری کے خوبصورت لباس پر تنقید کیوں ہوئی؟


”عمر کا ہی لحاظ کر لیں اور۔۔۔“ عید کے موقع پر بشریٰ انصاری نے کیسے کپڑے پہنے تھے؟ تصاویر سامنے آئیں تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، وہ کچھ کہہ دیا کہ آئندہ کوئی لباس پہننے سے پہلے ہزار بار سوچیں گی

عید کے موقع پر وہ ایک جگہ ڈنر پر گئیں تو ماریہ واسطی اور عائشہ عمر کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور جب یہ تصاویر سامنے آئیں تو پاکستانی انہیں مغربی لباس میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس موقع پر ان کی بھانجی زارا اور اس کے شوہر بھی موجود تھے جن کیساتھ تصاویر بنواتے ہوئے بشریٰ انصاری بہت خوش نظر آئیں۔

بعض پاکستانیوں نے تصاویر میں موجود دیگر لوگوں کو تو بہت پسند کیا مگر بشریٰ انصاری کا لباس انہیں ایک آنکھ نہیں بھایا اور کسی نے انہیں عمر کا لحاظ کرنے کو کہا تو کوئی عمر کے طعنے دینے لگا۔

کومل اکبر نے لکھا ”کم از کم اپنی عمر ہی دیکھے بشری!“

شازف ملک نے لکھا ”ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کسی نے بشریٰ انصاری کا سر کاٹ کر کسی بولڈ نوجوان لڑکی کے جسم پر لگا دیا ہے۔۔۔ یہ لباس تو انہیں بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا“

حسن سلیم نے لکھا ”دیکھو!!! تقریبات اس طرح سے بھی منائی جا سکتی ہیں، آپ کو بالکل سادہ رہنے یا پھر سوٹ بوٹ کسنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی“

پرنس سیال نے لکھا ”واﺅوووو ۔۔۔ بہت اچھے بشریٰ آنٹی۔۔۔ کمال کی لگ رہی ہیں“

اس سے قبل بھی بشریٰ انصاری کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب انہوں نے بازوﺅں کے بغیر کالے رنگ کا لباس پہنا تھا۔

جیسا کہ سب کو ہی معلوم ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے تو وہیں تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہے اس لئے بشریٰ انصاری  یا کسی بھی اداکار کو چاہیئے کہ ایسی باتوں پر بالکل ہی غور نہ کریں کیونکہ یہ ان کی زندگی ہے اور وہ جیسا چاہیں لباس پہننے کی مکمل آزادی رکھتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).