این اے 80 سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کا چشم کشا انتخابی بینر


 تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار نے سڑک پر اپنا ایسا بینر لگا دیا جسے دیکھ کر پاکستان کی سیاست کے سربستہ راز افشا ہو جاتے ہیں۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے معاملے پر’جنگ‘ جاری ہے، دوسری جانب ٹکٹیں حاصل کرنے والے امیدوار اپنی اپنی الیکشن مہم کا زور شور سے آغاز کر چکے ہیں۔ انتہائی دلچسپ ترین امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں امیدوار نے اپنے ساتھ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بھی بینرز پر لگا کر شہر میں آویزاں کر دی ہیں ۔

گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 80 ناصر چیمہ نے بینر میں اپنے لیڈر عمران خان ،علیم خان اور چوہدری سرور کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی تصاویر بھی بینر پر لگا دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس تصویر کے حوالے سے بھی طرح طرح کے تجزیے کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).