ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا : وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کو نہیں پتا کہ ان کا کس سے واسطہ پڑ گیا ہے، ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تواستعفیٰ دے دوں گا، آپ کے کہنے پر گھر چلے جائیں یہ منہ اور مسور کی دال، عوام کا مینڈیٹ لے کرآئے ہیں، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، تمام معاملات سپریم کورٹ پر چھوڑ دیئے اوراگر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو ایک منٹ میں گھر چلا جاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سنہرے خواب دکھا کرخیبرپختونخوا کے لوگوں کو پھنسایا گیا، نیا خیبرپختونخوا دیکھنا چاہتا تھا لیکن جہاں جاتا ہوں وہیں پرانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پرانے سکول، پرانے ہسپتال دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے، ہم عوام کی خدمت دل و جان سے کر رہے ہیں لیکن آج پھرایسے الزامات لگائے جارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیراعظم نے بنوں میں 5 بڑی شاہراہوں کا افتتاح کرنے اور 5 یونین کونسلز میں گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لکی مروت میں یونیورسٹی کے قیام، بنوں اکنامک زون، بنوں ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبائی حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والو سن لو، تم کیا کررہے ہو اور ہم کیا کر رہے ہیں، یہ ہے نیا پاکستان، پرانے پاکستان والے پشاورمیں بیٹھے ہیں اور دھرنے دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دھاندلی کا رونا روتے رہے لیکن سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ دھاندلی کا شورمچانے والوں کے منہ پرطمانچہ تھا جس پر انہیں قوم کا وقت ضائع کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments