عامر لیاقت حسین نے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہ کرنے پر دلچسپ جواز گھڑ لیا


رمضان نشریات کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل اینکر پرسن، معروف عالم دین، سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور کراچی کے حلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے ممتاز رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہ کرنے کا دلچسپ جواز پیش کر دیا ہے۔

سیدہ طوبی انورعامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی ہیں، نادرا ریکارڈ میں بھی عامر لیاقت حسین ہی سیدہ طوبی کے شوہر ہیں۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبی ان کی کفالت میں نہیں، اس لیے کاغذات میں ذکر نہیں کیا۔ منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشری عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے، نکاح کے بعد عورت زوجہ بن جاتی ہے۔ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی میں منکوحہ کا ذکر ضروری ہے یا نہیں؟ نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تیار کردہ حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).