ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر انتقال کر گئے


\"aftab\"ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب حسین جناح ہسپتال میں انتقال کر گئے ، انہیں دو روز قبل رینجرز نے حراست میں لے کر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ان کا نوے روزہ ریمانڈ بھی منظور کیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو روز قبل آفتاب حسین کو حراست میں لیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کا نوے روزہ ریمانڈ بھی منظور کروایا گیا تھا۔ آفتاب حسین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت آفتاب حسین بالکل ٹھیک تھے اور ان کی جسمانی حالت بالکل ٹھیک تھی۔ دوسری جانب جناح ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آفتاب حسین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور ان کا بلڈپریشر بھی انتہائی زیادہ تھا۔ ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہے اس بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments