ٹکٹوں کی تقسیم پر بہت زیادہ دباو تھا، عمران خان، فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کس نے کہا تھاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام شہبازشریف نہیں اب بتائیں بجلی کہاں گئی، کیا شہبازشریف بجلی شاپنگ بیگ میں ڈال کرساتھ لے گئے۔

میانوالی میں  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  انتخابی مہم کا آغاز آبائی علاقے میانوالی سے کررہاہوں ،یہ  ضلع اس وقت میرے ساتھ تھا جب میں اکیلا تھا اور لوگ مذاق اڑاتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، جو پی ٹی آئی کا پودا میانوالی میں لگا تھا آج یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، میں آپ کو خراج تحسین پیش کرنے  آیا ہوں ۔