پی ٹی آئی نے سکندر بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا


پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر یو ٹرن لیا ہے، ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے بعد فیصلہ تبدیل کر لیا۔

پی ٹی آئی کی جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں سکندربوسن کا نام سیریل نمبر 136پر درج تھا، تنقید ہوئی تو ٹکٹ واپس لے لیا۔ تحریک انصاف نے نئی انتخابی فہرست جاری کر دی،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 154کے ٹکٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں آنے والے احمد رضا مانیکا کو این اے  145 سے ٹکٹ مل گیا۔

پی پی 191 سے عطا مانیکا کے بیٹے، بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکا کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).