وہ جہاز جسے دنیا میں کہیں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں


مسافروں سے بھرا وہ بحری جہاز جسے دنیا کا کوئی بھی ملک اپنے ساحل پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہتا، اس میں کون سوار ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

مالٹا کے حکام نے پناہ گزینوں کو امدادی سامان دیا اور واپس اٹلی جانے کی ہدایت کر دی۔ اس سے قبل بھی یہ جہاز کئی ممالک کی بندرگاہوں پر رکنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن ہر جگہ سے اسے واپس جانے کی ہدایت ہی سننے کو ملی۔ اس معاملے پرمالٹا کے وزیراعظم جوزف موسکیٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ ”یہ جہاز ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ ہم اسے اپنی بندرگاہ پر رکنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اسے واپس اپنی اصل منزل(اٹلی)کی طرف جانا چاہیے۔“دوسری طرف اٹلی کے وزیرداخلہ میٹیو سیلوینی کا کہنا ہے کہ ”ہم مزید پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں نہیں آنے دیں گے۔ اب پناہ گزین اٹلی کو صرف پوسٹ کارڈز پر ہی دیکھ سکیں گے۔“ انہوں نے ایسے لائف لائن جہازوں کو پناہ گزینوں کی ٹیکسی سروس سے تشبیہ ہوئے مزید کہا کہ ”اب ہم ایک بھی پناہ گزین کو نہیں لیں گے بلکہ اس کی بجائے ہم چند ایک کو اپنے ملک سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).