امیتابھ، شاہ رخ، عامر خان، سیف، سلمان، پریانکا اور کنگنا کی گاڑیاں کس قیمت کی ہیں؟


شاہ رخ خان

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

— بولی وڈ کے کنگ خان بی ایم ڈبلیو کے پرستار ہیں، ان کی بیوی سکس سیریز کی بی ایم ڈبلیو چلاتی ہیں تو شاہ رخ خود عام طور پر سیون سیریز کی گاڑی میں نظر آتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر بھی شاہ رخ کے پاس اوڈی اے سکس اور بینٹلے کانٹینینٹل جی ٹی بھی ہے لیکن اب شاہ رخ خان نے اپنے بیڑے میں سب سے مہنگی کار Bugatti Veyron بھی شامل کرلی ہے ، جس کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔

امیتابھ بچن

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

— امیتابھ بچن کے پاس تو لگژری گاڑیوں کا پورا بیڑا ہے اور وہ بھی مہنگی سے مہنگی ترین، جن کا نظارہ ہردیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔ان کے بیڑے میں رینج روور، بینٹلے جی ٹی، مرسیڈیز بینز وغیرہ شامل ہیں لیکن وہ سفر کے لیے رولز رائس فینٹم کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے دوست ددھو ونود چوپڑا نے ان کو تحفے میں دی تھی۔ ابھیشیک بچن ان کو منی کوپر بھی تحفے میں دے چکے ہیں۔

عامر خان

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

— عامر خان کے پاس ایک رولس روئس گھوسٹ ہے جس کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے ۔ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بعد وہ تیسرے خوش نصیب بھارتی ہیں جو مرسیڈیز بینز S600کے مالک ہیں۔

سلمان خان

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

— سلمان خان کے پاس گاڑیوں کی کوئی کمی نہیں مگر حالیہ برسوں کے دوران ان کے اندر ایک نئے شوق کا اظہار زیادہ نمایاں طور پر سامنے آیا ہے اور وہ ہے اسپورٹس بائیک کا۔انہیں سوزوکی دنیا کی سب سے تیز رفتار اسپورٹس بائیکس کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا جاتا ہے حالانکہ ان کے پاس اوڈی کیو 7، رینج روور ووگ، ایس یو وی، بی ایم ڈبلیو ایکس 6،اوڈی 18،اوڈی R8اور لینڈ روور بھی ہےمگر وہ بائیک چلانے کا شوق زیادہ رکھتے ہیں۔یہ بات درست ہے کہ سلّو کا دل اور گاڑیاں دونوں بڑی ہیں۔

پریانکا چوپڑا

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

پریانکا چوپڑا ایک پورشے کینی ، مرسیڈیز بینز ای کلاس اور بی ایم ڈبلیو 7 سیریز جیسی گاڑیوں کی مالکہ ہیں، بولی وڈ میں بہت کم اسٹار ہی پورشے کی ملکیت رکھتے ہیں اور یہ انتخاب پریانکا کو دیگر سے بالکل منفرد کرتا ہے۔ کبھی کبھی وہ رولز رائس گھوسٹ بھی ڈرائیو کرتی ہیں۔

کنگنا رناوت

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

کنگنا نے اپنی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر بی ایم ڈبلیو 7 سیریز گاڑی خریدی تھی، خود ان کے اپنے الفاظ میں یہ بہت باسہولت اور بڑی گاڑی ہے جس میں سفر کرنا انہیں بہت پسند ہے۔

کترینہ کیف

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

کترینہ کیف کی پسندیدہ گاڑی اوڈی کیو سیون ہے جو دیگر بیشتر بولی اسٹارز کی بھی فیورٹ ہے۔ یہ رفتار کے حوالے سے مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو جیسی گاڑیوں کا مقابلہ کرتی نظر آتی ہے۔اس کے علاوہ کترینہ اوڈی کیو تھری کی بھی مالکہ ہیں۔

سیف علی خان

کونسا اسٹار چلاتا ہے کتی مہنگی کار

—آپ نواب ہوں اور آپ کو گاڑیوںکا شوق نہ ہو ، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ سیف علی خان زیادہ تر ٹویوٹا لینڈ کروزر اور رینج روور اسپورٹ کے ذریعے ہر طرح کے راستوں پرآرام سے گھومتے پھرتے ہیں۔ چھوٹے نواب کے گیراج میں ان دوگاڑیوںکے علاوہ امریکن مستنگ، بی ایم ڈبلیو سیون سیریز سیڈان ، لیکسس 470 اور ماروتی اسٹیم کے علاوہ آپ کو گہرے سُرخ رنگ کی اوڈی R8اسائڈر بھی نظر آئے گی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں