سنجے دت نے 308 گرل فرینڈز کیسے بنائیں؟


سنجے دت نے 308 گرل فرینڈز کیسے بنائیں اور انہیں ’ورغلانے‘ کیلئے کہاں لے جاتے تھے؟ ایسی حقیقت سامنے آ گئی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سنجو بابا تو بڑے ہی ڈرامے باز نکلے“

اس فلم کے ٹریلر میں جہاں بہت کچھ دیکھنے میں آیا وہیں سنجے دت کو 308 گرل فرینڈز کیساتھ وقت گزارنے کا کہتے بھی سنا گیا. راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ”سنجے دت کسی لڑکی کیساتھ معاشقہ شروع کرتا تو اسے ایک قبر پر لے جاتا اور لڑکی سے کہتا، میں تمہیں یہاں اپنی ماں سے ملانے لایا ہوں، اس غیر متوقع حرکت کے بعد لڑکی سنجے دت کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہو جاتی اور پھر اسے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا تھا، حقیقت تو یہ تھی کہ سنجے دت لڑکیوں کی جس قبر پر لے جاتا تھا، وہ اس کی ماں کی قبر ہرگز نہیں تھی۔“

راج کمار ہیرانی نے مزید بتایا کہ جب کوئی لڑکی سنجے دت کو چھوڑ دیتی تھی تو وہ اسے بخشتا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا ”ایک لڑکی نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا، تو سنجے دت نے اپنے دوست کی گاڑی لی اور اس لڑکی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو دے ماری جس کے باعث دونوں گاڑیاں تقریباً تباہ ہو گئیں۔ بعد میں یہ معلوم ہوا کہ سنجے دت نے جس گاڑی کو ٹکر ماری وہ اسی لڑکے کے نئے عاشق کی تھی۔“

مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سنجے دت نے ناصرف اپنے دور کی ہر اداکارہ کیساتھ معاشقہ لڑایا ہے بلکہ اپنے سے پہلے فلم انڈسٹری میں موجود اداکاراﺅں کے علاوہ کئی عرصہ بعد انڈسٹری میں آنے والی اداکاراﺅں کیساتھ بھی اس کے تعلقات رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).