مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد اور سابقہ دیور کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے


 مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکا اورسابقہ دیور احمد رضا مانیکا سمیت متعدد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے معتدد حلقوں سے پارٹی امیداروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں،تحریک انصاف چھوڑکرن لیگ میں آنیوالے احمدرضامانیکاکواین اے145سے ٹکٹ مل گیا۔پی پی191سے عطامانیکاکے بیٹے اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دامادمحمدحیات مانیکاکو(ن)لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔ این اے64چکوال سے میجرریٹائرڈطاہراقبال کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔این اے65سے سردارفیض خان ٹمن،این اے93خوشاب سے سمیراملک اور این اے94 سے ملک شاکربشیراعوان،این اے109فیصل آبادسے میاں عبدالمنان کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔پی پی19راولپنڈی سے ذیشان بٹ ، پی پی 21چکوال سے سلطان حیدر، پی پی 218ملتان سے ملک ظفر ، پی پی 244بہاولنگر سے محمد ار شدکو  مسلم لیگ ن کے پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).