چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگی امیدوار قمرالاسلام صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار


نیب کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ صاف پانی اسکینڈل میں مسلم لیگی رہنما قمر الاسلام راجہ اور سینیئر بیوروکریٹ وسیم اجمل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قمر الاسلام راجہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر چوہدری نثار کے مدمقابل انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ 2013 کے انتخاب میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 2013 وسیم اجمل صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او بھی تعینات رہے ہیں۔ نیب کے ترجمان نے دونوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).