ہری پور میں پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی: خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک


haripurہری پور کے علاقے پنڈ گھاکھڑاہ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کر کے خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
ہری پور کے علاقے میں پولیس اور حساس کارروائی سے مقابلے میں خاتون سمیت تین دہشت گرد مارے گئے ، ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے۔ ہری پور کے علاقے پنڈ گھاکھڑاہ میں پولیس اور حساس ادارے نے ایک مکان کو ٹارگٹ کرتے ہوئے کارروائی کی۔
مکان میں موجود دہشت گردوں نے پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


Comments

FB Login Required - comments