متحدہ کارکن کی ہلاکت میں ملوث اہلکار معطل


\"aftab\"ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے ڈی جی رینجرز کے حکم پراعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق ڈائیریکٹرجنرل میجربلال اکبرکے حکم پرایم کیوایم کے سینئررہنما فاروق ستارکے سابق کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی رینجرزسیکٹر کمانڈرکریں گے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کومعطل کردیا گیا ہے جب کہ جلد ازجلد سیکٹرکمانڈرزتحقیقات کو مکمل کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے رینجرزکی تحویل میں دیئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمد گزشتہ روزانتقال کرگئے تھے جس پر ایم کیوایم نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments