کسی بھی برانڈ کا بہت سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہوں: ملائیکہ اروڑا


\"maliaka\"بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی برانڈ کا تشہیری چہرہ بننے کیلئے بہت سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں،وہ ان برانڈز کیلئے کام نہیں کرتیں جن کا استعمال انھوں نے ذاتی طور پر کرکے انھیں پرکھا نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ اشتہاروں میں کام کرنے کیلئے انصاف کا دامن ہاتھ میں رکھنا چاہیے کیونکہ آپ لوگوں کو راغب کر رہے ہوتے ہیں اور خراب چیز کیلئے رغبت دیکر آپ گناہ اپنے سر مول لیتے ہیں۔شراب اور سگریٹ میری زندگی کا حصہ نہیں اسی لئے میں انکو پروموٹ بھی نہیں کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں ملائیکہ نے کہا ان کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ گھر سے باہر نکلیں تو سب سے زیادہ گلیمرس دکھائی دیں اس لئے وہ بہت تیار ہو کر باہر آتی ہیں کیونکہ یہ میرے پیشے کی ڈیمانڈ بھی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments