گلشن راوی سکول میں بم کی جھوٹی اطلاع سے خوف و ہراس


gulshan raviگلشن راوی میں بم کی جھوٹی اطلاع پر سکول کے طلبا اور سٹاف میں خوف و ہراس پھیل گیا طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی اور تمام طلبہ و سٹاف جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے لینڈ لائن نمبر سے فون کر کے سکول میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد سکول میں موجود طلبا اور عملے کے ارکان میں بھگدڑ مچ گئی۔ سکول انتظامیہ نے فوری طور پر تمام طلبا کو سکول کی عمارت سے باہر نکال دیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع دی جس نے عمارت کا اچھی طرح معائنہ کرنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دے کر طلبا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں نامعلوم شخص کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ درج کر لیا گیا ہے اور فون کال ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments