پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر وزیراعظم کا نوٹس


\"pti\"وزیراعظم نواز شریف نے یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی جب کہ دھکم پیل کی وجہ سے متعدد خواتین زخمی بھی ہو گئی تھیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر بھی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر عمران خان نے معافی بھی مانگی تھی اور آئندہ جلسوں میں خواتین کے لئے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

One thought on “پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر وزیراعظم کا نوٹس

  • 04-05-2016 at 5:10 pm
    Permalink

    KIYA WAAQA’HEE WAZEER E AZAM NAHEEIN JAANTAY THAY KEH PATTWAARIYUON KO KESS NAIN BHAIJA THA.JESS WAZEERE AZAM HOUSE SAY MARYUM NAWAZ GAALIYUON PUR KHARAAJ E TEHSEEN PAISH KURTAY HOOWAY NAZUR AATEE HO WAHAAN OSS KAY BAAP KO ILM HE NAH HO KEH WUH PATTWAAREE KESS KAY BHAIJAY HOOWAY THAY ,YAQEEN KAISAY KIYA JAAEY ? KAASH KEH YEH APNEE LOHAAREE CHORR KUR SAYASUT DAAN BUN JAATAY

Comments are closed.