اپوزیشن ٹی او آرز کے ذریعے ہدف بنا رہی ہے: وزیراعظم


nawaz sharifوزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس کے شرکاءنے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو متعصبانہ قرار دیدیا، وزیراعظم کہتے ہیں اپوزیشن نے انہیں ہدف بنایا ، حکومت نے ٹی او آرز پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں ہوا، جس میں ان کے مشیران و معاونین اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ قانونی ٹیم نے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاءکی اکثریت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو متعصبانہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے ، پہلے دن ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ٹی او آرز کے ذریعے انہیں ہدف بنایا ہے۔ اپوزیشن قرضے معاف کرانے والے اپنے رہنماو¿ں کو بچا رہی ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ٹی او آرز پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مشاورت کے دروازے بند نہیں کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر قانون زاہد حامد آج اہم پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز اور حکومتی موقف سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔


Comments

FB Login Required - comments