عمران خان نے حلقہ پی پی 269 سے کتنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا؟


 

پاکستان تحریک انصاف نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے پنجاب کے ایک حلقے میں تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے جسے دیکھ کر ریٹرنگ افسر بھی حیران پریشان رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ریٹرننگ افسران آج انتخابی نشان الاٹ کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

انتہائی دلچسپ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے حلقہ پی پی 269 سے تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ تینوں امیدوار اپنا اپنا پارٹی ٹکٹ لے کر ریٹرنگ افسر کے پاس پہنچ گئے اور جب وہ تینوں ٹکٹ ریٹرنگ افسر نے دیکھے تو حیران رہ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے جن تین رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے ان میں مرتضی رحیم کھر، عبدل حسین ترگڑ اور مظفر شاہ شامل ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).