شیخوپورہ پولیس کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک


shakupuraسکیورٹی فورسز نے شب معراج کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 4 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں کارروائی کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ان کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شب معراج کے موقع پر مساجد میں دہشت گرد کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، 4 کلاشنکوف، 4 پستول، گولیاں اور 4 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments