مولانا فضل الرحمان کا سانحہ مستونگ پر پیغام


تحریر و ترتیب: خالد شریف۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ جناب مولانا فضل الرحمان صاحب نے سانحہ مستونگ پر مندرجہ ذیل پیغام قوم کے نام جاری کیا ہے:

یہ واقعہ ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ پوری ہماری پوری قوم کے خلاف ہے۔ پاکستانی شہریوں سے ان کی زندگیاں اور امن چھیننا بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے اور آج ایک بار پھر یہ مجرمانہ عمل دہرایا گیا ہے۔ ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں اور ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کے آئین کےساتھ کھڑی ہے، قانون کی عملداری کے ساتھ ہم کھڑے ہیں، جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم کے شانہ بشانہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ایسے واقعات سے جمعیت علماء کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے بلکہ ان کے حوصلے اور بھی بلند ہیں اپنے منزل کی طرف ہمارا سفر جاری رہے گا اس قسم کے واقعات ہمارے سفر کو متاثر نہیں کرسکتے۔

ان شاء اللہ العزیز اتوار کے روز پورے ملک میں جمعیت علماء کے کارکن قوم کو ساتھ لے کر یوم احتجاج منائیں گے اور قومی سطح پر افسوس کا اظہار بھی کیا جائے گا اور بھر پور احتجاج کا مظاہرہ کیا جائے گا میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے واقعات سے حوصلہ نہ ہاریں ایک بہادر قوم کی طرح ہمیں ایسے وقت میں یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے اپنی قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ان عناصر کے خلاف ہمیں ایک صف ہونا چاہیے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).