فیفا ورلڈ کپ: روس پنلٹی پر سپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں


روس

گذشتہ چار فیفا ورلڈ کپس میں میزبان ٹیم کبھی بھی پنلٹی پر نہیں ہاری اور یہی روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہوا جب میزبان ٹیم روس نے پنلٹی پر سپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

2010 فیفا ورلڈ کپ کے چیمپیئن سپین نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے میچ میں روس کے خلاف 12 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب روس نے اپنا ہی گول کیا۔

تاہم روس نے جلد ہی گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

پہلے ہاف میں روس نے سپین کے گول پر کئی حملے کیے لیکن دوسرے ہاف میں روس دفاع میں رہا اور سپین نے یکے بعد دیگرے حملے کیے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران سپین کے پاس بال رہنے کی شرح 74 فیصد تھی۔

spain

سپین نے گول کرنے کی 25 کوششیں کیں جن میں سے نو کوششیں ٹارگٹ پر تھی جبکہ روس نے چھ کوششیں کیں جبکہ صرف ایک ٹارگٹ پر تھی۔

مقررہ وقت ختم ہونے پر ایکسٹرا ٹائم دیا گیا جس میں سپین نے دباؤ جاری رکھا لیکن بات پنلٹی کے ذریعے فیصلے پر گئی۔

ایکسٹرا ٹائم ختم ہونے پر روسی شائقین نے خوشیاں منائیں جیسے وہ میچ پہلے ہی جیت چکے ہیں۔

پنلٹی میں روسی گول کیپر سپین کے دو کھلاڑیوں کی ککس کو روکنے میں کامیاب رہے اور اس طرح روس چار تین سے جیتا۔

چار گذشتہ ورلڈ کپ جن میں میزبان ٹیم پنلٹی پر جیتی
برازیل بمقابلہ چلی 2014
جرمنی بمقابلہ ارجنٹینا 2006
جنوبی کوریا بمقابلہ سپین 2002
فرانس بمقابلہ اٹلی 1998

ایکسٹرا ٹائم روس کے لیے پریشان کن زیادہ تھا کیونکہ وہ اس سے قبل 1986 میں ناک آؤٹ راؤنڈ بیلجیئم سے ایکسٹرا ٹائم میں چار تین سے ہارے اور 1970 میں کوارٹر فائنل میں یوروگوائے سے ایک صفر ہارے تھے۔

سپین کے لیے یہ ساتویں بار تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں ایکسٹرا ٹائم میں گئے۔ اس سے قبل آخری بار وہ 2010 کے فائنل میں ایکسٹرا ٹائم میں گئے تھے اور انھوں نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

روس

سپین


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp