شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی: 25 دہشت گرد ہلاک


24-November-2006-Taliban--034شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے مائی زر میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 25دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے 6ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت ملک میں شدت پسندی میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے 182 مدارس کو بند کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر سے 2500 سے زائد شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ شدت پسندی کے شبہے میں بند کیے جانے والے 182 مدارس میں سے پنجاب میں دو، سندھ میں 167 اورخیبر پختونخوا میں 13 مدارس کو بند کیا گیا۔


Comments

FB Login Required - comments