سعودی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں : خواجہ آصف


\"khawajaوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی تعاون سعودی عرب کے ساتھ ہے ، 34 ملکی اتحاد کسی کے خلاف نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستان مخالف کئی لابیاں کام کررہی ہیں جو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی رکوانا چاہتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا دنیا میں سب سے زیادہ تعاون سعودی عرب کے ساتھ ہے ، دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے سعودی افواج کی مختلف ضرورتوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مسلم امہ کے ساتھ جوڑنا غلط اقدام ہے ، 34 ملکی اتحاد کسی کے خلاف نہیں۔ خواجہ آصف نے امریکہ میں پاکستان مخالف لابیوں کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ ان میں سے بھارت بھی ایک ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی قیادت سے ملاقات انتہائی مفید رہی ، حکومت ہر مسئلے پر ایوان کو اعتماد میں لے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments