میرا پروفیسر تین سال سے مجھے جنسی ہراساں کر رہا ہے: پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ


پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ مہوش امین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا اپنا استاد اسے گزشتہ 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ مہوش امین نے فیس بک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ اس کا استاد جو کہ فرانزک میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے اسے مسلسل 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ طالبہ نے کہاکہ پروفیسر خرم راجا نے طب جیسے مقدس شعبے کے تقدس کو پامال کیا ہے اور ایسا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر کمیونٹی کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔

طالبہ نے مزید لکھا ہے کہ ’میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، میری وی سی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی ترمذی، ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر خرم الطاف اور ڈسپلنری کمیٹی سے درخواست ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے‘۔

مہوش امین نے ایک اور پوسٹ میں ان تمام میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز جو ڈاکٹر خرم راجا کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار ہوئیں سے اپیل کی کہ وہ بھی سامنے آئیں اور مذکورہ شخص کے خلاف معلومات فراہم کریں تاکہ اس کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاسکے۔

طالبہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا کہ جب سے اس نے ڈاکٹر راجا خرم کے خلاف آواز اٹھائی ہے تب سے اسے دھمکیوں کے ذریعے خاموش کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


اسی بارے میں

میڈیکل یونیورسٹیوں کی فیکلٹی میں چھپے جنسی درندے  

//www.humsub.com.pk/145871/uzair-saroya-2/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments