چوہدری سرور کا بیٹا سکاٹش اسمبلی کا رکن منتخب


\"sarwar\"پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور گلاسکو سے سکاٹش اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انس سرور لیبر پارٹی کی طرف سے سکاٹش اسمبلی کے لئے امیدوار تھے۔
سکاٹش اسمبلی کے لئے لیبر، کنزرویٹو اور سکاٹش نیشنل پارٹی کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم سکاٹش نیشنل اسمبلی پارٹی مجموعی طور پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور اب حکومت بھی ایس این پی کی ہی ہو گی، دوسرا نمبر کنزرویٹو پارٹی کا رہا جب کہ تیسرے نمبر پر لیبر پارٹی رہی تاہم انس سرور اپنی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انس سرور 2015 کے عام انتخابات میں بھی لیبر پارٹی کی طرف سے گلاسکو سے امیدوار تھے تاہم انھیں کنزرویٹو پارٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔