بالی ووڈ میں مصروفیت کے باعث پریانکا کا امریکا میں اپنا گھر لینے کا فیصلہ


\"piryanka\"بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ فلموں میں مصروفیت کے باعث امریکا میں اپنے لیے نیا گھر لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہوں نے نیویارک میں اپنے لیے گھر کی تلاش شروع کردی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کے باعث ان کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جب کہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد وہ ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جس کے بعد اب انہوں نے امریکا میں عارضی طور پر رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ کی شوٹنگ کے باعث امریکا کے شہر لاس اینجلس میں موجود ہیں جب کہ فلم کی تکمیل کے بعد انہیں ایک اور ٹی وی سیریل ”کوانٹیکو“ کی نئی سیریز میں بھی مرکزی کردار کے لیے چن لیا گیا ہے جس پرانہوں نے امریکا میں عارضی طور پر رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے نیویارک میں گھر کی تلاش شروع کردی گئی ہے جس میں ان کی والدہ بھی ان کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی ٹی وی سیرل ”کوانٹیکو“ میں کردار کو بے حد سراہا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments