دانتوں میں کیڑا ہے تو آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں؛ سائنسدانوں کی وارننگ


جسم کے اس حصے میں کیڑا ہو تو مرد مردانہ کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری اور مردانہ کمزوری میں سے ایک بیماری موجود ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ دوسری بھی موجود ہو گی۔ یعنی اگر آپ کو مسوڑھوں کی بیماری لاحق ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مردانہ کمزوری بھی ہے، یا کم از کم اس کا خدشہ ضرور موجود ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ تحقیق سپین کی گرینیڈا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں معلوم ہو اہے کہ مردانہ کمزوری اور مسوڑھوں کی بیماری دونوں کا تعلق جگر میں پیدا ہونے والی ایک پروٹین سے ہے۔ اسی طرح مسوڑھوں کی بیماری کا تعلق دل کی بیماری سے بھی ہے۔ اس تحقیق کے نتیجے میں سائنسدانوں نے مزید بتایا ہے کہ مردانہ کمزوری پر جتنا ذیابیطس یا دل کی بیماری اثر انداز ہوتی ہے مسوڑھوں کی بیماری اس سے بھی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 23 سے 69 سال عمر کے 158 افراد میں مسوڑھوں کی بیماری اور مردانہ کمزوری کے متعلق شواہد جمع کئے گئے تھے۔ جن افراد کو مردانہ کمزوری کا مسئلہ لاحق تھا ان میں سے 80 افراد کو مسوڑھوں کی بیماری بھی لاحق تھی۔ مسوڑھوں کی بیماری سے متاثرہ افراد میں مردانہ کمزوری کا خدشہ دیگر افراد کی نسبت تقریباً 2.17 گنا زیادہ پایا گیا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے جرنل آف پیریو ڈونٹولوجی (Journal of Periodontology) میں شائع کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).