مریم نواز کی ٹویٹس سے فیصلے کا پتہ چل رہا ہے


مریم نواز ٹویٹر پر مسلسل پیغامات بھیج رہی ہیں اور ان کی ٹویٹس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ ان کی کیا توقع ہے کہ فیصلہ کیسا آئے گا۔

پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی چاہنے والا ہر شخص نواز شریف ہے۔ بڑھتے چلو۔ یہ وہ جنگ ہے جس میں ہار ہے ہی نہیں۔ انشاءالّلہ !

فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرےاس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔

اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے

مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو الحمداللہ جھکانے میں ناکام رہیں

اس نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، یہی راستہ چنا،بھاری قیمت چکائی ۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے

مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں!آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلےبھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).